بھینسہ ۔4مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ گورنمنٹ جونیئر کالج میں وداعی تقریب اور کالج ڈے تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج بھینسہ ڈاکٹر محمد عبدالخالق نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھینسہ گورنمنٹ ڈگری کالج پرنسپال مسٹر گوپال نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحانات میں صدفیصد نشانات حاصل کر کے کامیابی حاصل کرنی ہوگی ۔ مہمان خصوصی کے ہاتھوں سے کھیل میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا جن میں عبدالوکیل ایچ ای سی سال دوم نے اسپورٹس میں چمپئن اور لڑکیوں میں ثانیہ فردوس ایم پی سی سال اول نے خطاب حاصل کیا ۔ اس موقع پر لکچررس منہاج الدین ‘فرخندہ علی خان ‘عبدالحفیظ کے علاوہ طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔