بانسواڑہ /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی جونئیر کالج کا کالج ڈے منایا گیا ۔ اس پروگرام سے رکن اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی نے اردو میڈیم طلباء و طالبات کی ستائش کی جو اس کالج میں اردو میڈیم طلباء و طالبات نے 90 فیصد نتیجہ سے کامیابی حاصل کی جبکہ تلگومیڈیم کے طلباء و طالبات نے 80 فیصد نتیجہ سے کامیابی حاصل کی ۔ مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تقریباً 5 سالوں سے یہاں کے نتائج اردو میڈیم طلباء کی وجہ سے 80 فیصد تا 90 فیصد آرہے ہیں اور کئی طالبات نے اس جونئیر کالج میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا جبکہ ان اردو میڈیم طلباء و طالبات کیلء ایک ہی لکچرر کی خدمات حاصل ہے صرف ایک لکچرر کی وجہ سے 80 تا 90 فیصد نتیجہ ہے ۔ اگر مزید اور لکچرر ہوں گے تو اور بھی یہاں اس کالج کا نتیجہ 101 فیصد ہوجائے گا ۔ انہوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے تلگو میڈیم کے طلباء و طالبات کو سبق سیکھنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے طلباء و طالبات سے کہا کہ محنت اور لگن ہی انسان کی ترقی دیتی ہے جو تعلیم کیلئے اچھی محنت کرتا ہے وہ ترقی اور اپنے عہدوں پر فائز حاصل کرتا ہے ۔ انہوں نے طلباء کو صرف اور صرف سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا کیونکہ آج کل سرکاری مدارسوں میں ہی بہترین تعلیم دی جارہی ہے ۔ سرکاری مدارست میں اساتذہ کا برتاؤ اپنے والدین کی طرح ہوتی ہے ۔ اچھے اخلاق بتلاتے ہیں ۔ استاد ہی والدین کے برابر ہوتے ہیں ۔ پوچارام نے کہا کہ طلبہ اپنے ماں باپ اور اپنے وطن کا نام روشن کریں اور اچھے نشانات حاصل کرتے ہوئے درجہ اول میں کامیاب ہوں تو خانگی اسکولوں اور کالجوں کا خاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ مزید لکچرروں کیلئے کوشش جاری ہے اور بہت جلد اس گورنمنٹ جونئیر کالج میں لکچرار کا تقرر عمل میں آنے کا تیقن دیا ۔