عادل آباد ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے گورنمنٹ اقلیتی پوسٹ میٹرک بوائیز ہاسٹل میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ڈسٹرکٹ مینارٹیز ویلفیر آفیسر مسٹر ایم اے غفار کی اطلاع کے بموجب پوسٹ میٹرک بوائیز ہاسٹل میں داخلہ لینے والے طلباء جو 2014-15 کے وران انٹرمیڈیٹ ، ڈگری ، پوسٹ گرائجویشن ، ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، انجینئرنگ ، پالی ٹکنیک ، ای ٹی ای ، میڈیکل کورس ، پروفیشنل ٹیکنیکل کسی بھی میڈیم سے زیرتعلیم ہوں جو مستقر عادل آباد سے پانچ کلومیٹر کی د وری پر رہتے ہوں ، جن کے والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپیوں سے کم ہو ، سفید راشن کارڈ رکھتے ہوں ، داخلہ پانے والے طلباء کو مفت رہائش کے ساتھ طعام کیلئے 1050 روپئے ماہانہ فراہم کئے جائیں گے ۔ خواہشمند طلباء سفید راشن کارڈ کی زیراکس ، ایم آر او کا جاری کردہ آمدنی سرٹیفکیٹ ، آ دھار کارڈ کی زیراکس ، بونافائیڈ یا ٹی سی ، دو عدد پاسپورٹ سائیز فوٹوز کے ساتھ ہاسٹل ویلفیر آفیسر مسٹر محمد اظہر سے شخصی طورپر رجوع ہوں یا فون نمبر 8341061114 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مینارٹیز ویلفیر آفیسر مسٹر ایم اے غفار نے اقلیتی طلباء سے خواہش کیا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم ہونے والی سہولتوں سے استفادہ حاصل کریں۔