خانہ پور /28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خانہ پور کے محلہ سبھاش نگر میں سرکاری گورنمنٹ اردو میڈیم اسکول میں سمر کیمپ کا آغاز عمل میں آیا ۔ سرپنچ خانہ پور این ست نارائن نے اس کیمپ کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی طور پر کمزور اور پسماندہ طلباء کی رہبری کیلئے تعطیلات میں سمر کیمپ کا آغاز کر رہی ہے ۔ جو خوش آئند و قابل تعریف اقدام ہے۔ انہوں نے اولیاء طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کیلئے سمر کیمپ میں داخل کریں اور اس سے استفادہ کریں ۔ انہوں نے اساتذہ پر بھی زور دیاکہ وہ کمزور طلباء کو عام زبان اور آسان طریقہ سے تعلیم دیں اس ومقع پر بات چیت کرتے ہوئے CRT محمد حامد نعمانی نے کہا کہ حکومت نے C گریڈ لانے والے طلباء کو سمبر کیمپ کے ذریعہ تعلیم کا آغاز کیا ہے اور اس دوران بچوں کو آسان ریاضی ، سماجی طریقہ ، سماجی تعلیم اور ساتھ ساتھ اخلاق کی تعلیم دی جائے گی ۔ انہوں نے اولیائے طلباء پر زور دیا کہ وہ طلباء کو پابندی کے ساتھ اسکول روانہ کریں ۔ اس موقع پر ایم پی ٹی سی ٹی سرینواس رکن بلدیہ راجکمار اولیاء طلباء شیخ محمود ، زاہد حسین ، اساتذہ احتشام الدین مقبول اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر طلباء میں تعلیمی کٹ تقسیم کئے گئے ۔