بھیمگل ۔ 9 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھیمگل گورنمنٹ آئی ٹی آئی (ITI) کالج میں سال 2016 – 17 کیلئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہیں ۔ داخلوں کیلئے درخواست فارم کالج پر دستیاب ہے ۔ کالج کے اوقات کار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک آئی ٹی آئی میں داخلے کے خواہشمند طلباء و طالبات فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ نظام آباد آئی ٹی آئی بوائز کالج میں کونسلنگ ہوگی ۔ فارم کی خانہ پوری کے بعد داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے جونیر اسسٹنٹ گورنمنٹ آئی ٹی آئی جناب مصور کے فون 9603754761 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔