کولکتہ ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج کہاکہ کرناٹک کے گورنر کو جمہوری معیاروں کی پابندی کرنی چاہئے اور کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد کو آئندہ حکومت تشکیل دینے کیلئے مدعو کرنا چاہئے کیونکہ دونوں پارٹیوں کی مجموعی تعداد اکثریت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوا اور منی پور میں اس کی مثال ملتی ہے جہاں کانگریس سب سے بڑی پارٹی تھی لیکن بی جے پی کو دعوت دی گئی۔