گورنر منی پور دُگل مستعفی ، اندرون 3 ماہ 9 گورنرس نے عہدہ چھوڑ دیا

نئی دہلی۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) منی پور کے گورنر ونود کمار دُگل آج مستعفی ہوگئے۔ مرکز میں ماہ مئی میں این ڈی اے کے برسراقتدار آنے کے بعد استعفیٰ دینے والے وہ 9 ویں گورنر ہیں۔ وہ میزورم کی زائد ذمہ داری بھی سنبھالے ہوئے تھے۔ انہوں نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے مکتوبِ استعفیٰ حوالے کردیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں مستعفی ہونے کیلئے کہا گیا تھا،انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنی مرضی سے ایسا کررہے ہیں۔