اروناچل پردیش میں 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمس کا رسمی آغاز
ایٹا نگر ۔ 3 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام) گورنر اروناچل پردیش جی پی راجکھوا نے آج 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمس ٹارچ ریلے کو راج بھون کے ہیلی پیاڈ سے جھنڈی دکھائی ، جہاں لگ بھگ 2000 اسٹوڈنٹس ، اسپورٹس پرسنس اور کھیل کود کے شائقین شریک ہوئے ۔ اس ریلے کے تحت یہ ٹارچ جو گوہاٹی سے یہاں پہونچی ، گورنر کو لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن (نارتھ ایسٹرن ریجن ، گوہاٹی ) پروفیسر بسواجیت بسومتری کی جانب سے گورنر کو حوالے کی گئی ۔ پروفیسر بسواجیت ریلے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ۔ گورنر نے بعد ازاں یہ ٹارچ اپنی ریاست کے ایوریسٹر انشو جنسیمپا کے حوالے کی ۔ راج بھون کی جانب سے بتایا گیا کہ قبل ازیں راجکھوا نے اسپورٹس پرسنس اور نوجوانو ں کو تلقین کی کہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھی سرگرمی سے حصہ لیں اور ریاست و ملک کیلئے کامیابیاں حاصل کریں۔ انھوں نے اسپورٹس پرسنس پر زور دیا کہ سب لوگوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی طرف راغب کریں جس سے نوجوانوں کا جسمانی اور ذہنی فروغ یقینی ہوجائے گا ۔ انھوں نے ٹارچ ریلے میں حصہ لینے والے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ تمنا ظاہر کی کہ اس ایونٹ سے اروناچل پردیش اور شمال مشرق کے نوجوانوں کو گیمس اور اسپورٹس میں شاندار مظاہروں کی تحریک ملے گی اور اسطرح وہ ملک بالخصوص شمال مشرق کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔