نئی دہلی ۔ 24 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) بہار کے گورنر نام کوئند نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ریاست کے مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا ۔ انھوں نے راج ناتھ سنگھ کو بہار میں نئی حکومت کے مختلف پہلوؤں سے واقف کروایا جس نے گزشتہ ہفتہ چیف منسٹر نتیش کمار کی قیادت میں کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ ریاستی گورنر کی مرکزی وزیر داخلہ سے یہ پہلی ملاقات ہے جبکہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں عظیم سیکولر اتحاد کی جماعتوں جے ڈی یو ( متحدہ ) ، آر جے ڈی اور کانگریس کامیابی کے بعد نئی حکومت قائم کی گئی ہے ۔