گورنر اترپردیش کی برطرفی ضروری

نئی دہلی ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس راجندر سچر نے آج اترپردیش کے گورنر رام نائیک پر ان کے بیان کو ایودھیا میں رام مندر کو بہر صورت تعمیر کیا جانا چاہئے کے لیے تنقید کی اور کہا کہ انہیں فوری گورنر کے عہدہ سے ہٹا دیا جانا چاہئے ۔ ایک گورنر کی حیثیت سے اس طرح کا بیان دینا دستوری عہدہ کے مغائر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رام نائیک کا یہ بیان درست سوچ رکھنے والے افراد کی سنگین توہین ہے ۔ انہیں صدمہ ہوا ہے کہ گورنر کی حیثیت سے رام نائیک نے دستوری عہدہ کے تقدس کو پامال کیا ہے ۔ لہذا انہیں گورنر یو پی کی حیثیت سے فوری برطرف کیا جانا چاہئے ۔ جانبدارانہ سیاسی بیان دے کر انہوں نے ہندوستان کے سیکولر کردار کو ٹھیس پہونچائی ہے ۔۔