گورنر آربی ائی سے استعفیٰ کا مطالبہ‘ موجودہ بحران کے لئے ارجیت پٹیل ذمہ دار ‘ بینک ملازمین یونین کا بیان

نئی دہلی: آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسیشن کے نائب صدر وشواس اناگی نے نوٹوں کی منسوخی کے بعدپیدا شدہ بحران کے لئے ریزوبینک آف انڈیا(آر بی ائی)کے گورنر ارجیت پیٹل کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے آج کہاکہ تمام بینکوں کی یونٹس گورنر آربی ائی کے استعفیٰ اور اس اساسی بینک کی تالہ بندی کے مطالبہ پر اٹل ہیں۔

ایک ریگولیٹری نظام کی حیثیت سے آر بی ائی کی ناکامی پرسوال اٹھاتے ہوئے واشواس ناگی نے کہاکہ ارجیت پٹیل نے تاحال ایک لفظ نہیں کہا ہے۔انہیں فی الفور مستعفی ہوجانا چاہئے

۔اناگی نے کہاکہ دوہفتے گذر چکے ہیں کہ بینک ملازمین صبح 8بجے سے آدھی رات تک کام کررہے ہیں۔تعطیلات کے دن بھی کام کرنے کے باوجودہنوز کام کا انبار پڑا ہوا ہے۔

جس کے باوجود آر بی ائی کی طرف سے کوئی تعاو ن نہیں کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ کواپراٹیو بینکوں میں ڈپازٹ اور نوٹ تبدیلی کے عمل پر روک لگا کر مزید پریشانیوں میں اضافہ کردیاگیا ہے۔اناگی نے کہاکہ ملک بھر میں دس لاکھ بینک ملازمین اس بحران کن صورتحال میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔