گودھرا سانحہ پر مودی پر سدھو کی تنقید

احمدآباد ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کانگریس قائد نوجوت سنگھ سدھو نے آج کہا کہ گودھرا سانحہ کے پس پردہ جو افراد تھے انہیں حب الوطنی کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔