گوداوری کھنی /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راما گنڈم بلدیہ کارپوریشن کے 34 ڈیویژن کے کارپوریٹر کے وجئے نے بھارت نگر گوداوری کھنی میں پینے کے پانی کی پائپ لائین کے کاموں کا آغاز کیا ہے ۔ یہ پائپ لائین 2 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی ۔ 34 ڈیویژن کے بھارت نگر کے محلہ کے عوام کیلئے پانی کی سہولت ہوجائے گی ۔ اس موقع پر بلدیہ کے ای ای سی آر بابو اور محلہ کے عوام موجود تھے ۔