گودواری کھنی ۔ 16 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) خدا کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق زندگی گذارنا ہے ۔ اس کے اندر احساس جوابدہی پیدا ہوتا ہے ۔ تب ہی برائیوں سے پاک پرامن معاشرہ وجود میں آسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد رفیق ، سکریٹری دعوۃ جماعت اسلامی نے جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے دل عبادت کی روح سے خالی ہونے کی وجہ سے جہاں مندر ، مسجد اور چرچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں پولیس کے عملہ میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ معاشرہ میں برائیاں ، فحاشی ، لڑکیوں کا قتل ، شراب نوشی اور رشوت وغیرہ نے ہمارے سماج کو کھوکھلا کردیا ہے اس کا واحد حل یہی ہیکہ ایک خدا کا تصور ہمارے اندر پیدا کریں ۔ یہ بات وید ، بائیل اور قرآن کے حوالوں سے بتائی گئی ۔ محمدؐ کے اسی ایک خدا کے تصور کا پیغام اپنانے کے بعد جہاں لڑکیوں کا قتل کیا جاتا تھا وہاں لڑکیوں کی پیدائش کیلئے دعائیں کی جانے لگی ۔