سائی رام کرشنا شو روم کا وزیر فینانس ای راجندر کے ہاتھوں افتتاح
کریم نگر /22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علاقہ تلنگانہ میں ہونڈا کے سب سے بڑے سائنی رام کرشنا ہونڈا شو روم کا گوداوری کھنی میں ایل آئی سی بلڈنگ کے قریب این ٹی پی سی مین روڈ راما گنڈم سنٹرل ضلع کریم نگر میں ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائز ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر سوما راجو ستیہ نارائنا رکن اسمبلی راما گنڈم اور ہیروئن پرنیتا نے شمع روشن کی۔ پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ علاقہ تلنگانہ میں دو پہیہ والی گاڑیوں کا یہ سب سے بڑا عصری شو روم ہوگا، جہاں تمام تر سہولتیں دستیاب رہیں گی۔ یہاں پر دو پہیہ والی گاڑیوں کے تمام اسپیرس پارٹس کے علاوہ سروس بھی دستیاب رہے گی۔ یہاں واجبی داموں پر اسپیرس پارٹس اور دیگر خدمات فراہم کئے جائیں گے۔ یہ شو روم آر کے گروپ کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔