گوداوری کھنی میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف ریالی

گوداوری کھنی۔/2اگسٹ، ( فیکس ) فلسطین کے نہتے مسلمانوں ، معصوم بچوں ، عورتوں پر اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کے خلاف گوداوری کھنی کے تما م مساجد سے بعد نماز جمعہ ایک جگہ جمع ہوکر مسجد اہلحدیث سے ایک ریالی نکالی گئی۔ جس میں اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے عوام کو اسرائیل کی بربریت سے واقف کرایا۔ بعد میں چوراہے پر انسانی زنجیر بنائی گئی اور محمد فصیح الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند نے مخاطب کیا۔ ریالی میں محمد شریف صدر اہلسنت الجماعت ، محمد غیاث الدین صدر اہلحدیث کے علاوہ محمد ربانی ، خواجہ غازی الدین، محمد سرور، محمد ستار اور دیگر مساجد کے صدور اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں ارباب اقتدار کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔