گوداوری کھنی 24 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 100 بیڈس والا سرکاری ایریا ہاسپٹل گوداوری کھنی کو بڑھاکر 300 بیڈس کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی راماگنڈم کے سی پی آئی کے انچارج جی گوردھن نے مطالبہ کیا۔ راما گنڈم بلدیہ کارپوریشن کے جملہ 50 ڈیویژنس کے عوام کے لئے صرف 100 بیڈس والا سرکاری دواخانہ کافی نہیں ہے۔ 300 بیڈس فراہم کرنا ہی ضروری ہے اور دواخانہ میں ہر مرض کے علاج کے لئے اسپیشلسٹ ڈاکٹرس کا تقرر کرنا بھی ضروری ہے۔ سی پی آئی کے ایک پروگرام میں ان باتوں کا انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا۔