گوداوری ندی میں نوجوان غرقاب

مدہول۔28 ستمبر (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) حلقہ مدہول کے باسر منڈل سے ہو کر گزرنے والی گوداوری ندی میں آج لوکیش ولد گنگا دھر عمر 16 سا ل متو طن بیدریلی نہا نے کے دوران میں غرقاب ہو گیا جس کی وجہ سے لو کیش کی موت واقع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایل لو کیش متوطن بیدریلی کل شام نو راتری تہوار ہو نے کی وجہ سے باسر مندر درشن کیلئے گیا تھا اور آج صبح نہا نے کی غرض سے گوداوری ندی میں گیا نہانے کے دوران پیر پھسل کر گہرے پانی میں جا پہنچا اور پا نی میں ڈوب گیا بعد ازاں غوطہ خوروں کی مدد سے پولیس نے نعش کو نکالا اور پنچ نامہ کیا۔ مدہول سرکاری دواخانہ میں پوسٹ مارٹم کے بعدنعش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا اس ضمن میں باسر پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ۔