گوداوری میں اراضی کی تنقیح

مٹ پلی ۔ یکم نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ابراہیم پٹنم منڈل کے موضع گودور میں ریونیو عہدیداران کی جانب سے اراضی کی تنقیح پروگرام 15 دن سے چل رہا ہے۔324 درخواستوں کے منجملہ 320 درخواستو ں کی جانچ کی گئی ہے جبکہ چار درخواستیں اراضی مسئلہ کی وجہ سے بازر رکھ دی گئیں ۔ بعد ازاں مقامی کسانوں میں پٹہ جات وغیرہ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار گیتانجلی، سرپنچ کایتی لوٹیا، ایم پی ٹی سی چلا پدما، نائب سرپنچ روی تیجا، آر آئیز سرینواس، وی آر اوز باویارمیش، رامو اور مقامی کسان اور دیگر افراد موجود تھے۔

مٹ پلی میں ایک شخص کی
پھانسی لیکر خودکشی
مٹ پلی ۔ یکم نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی ایس آئی منڈلہ اشوک کے بموجب تمل ناڈو ریاست سیلم مقام کا متوطن گنیش 36 سالہ روزگار کی تلاش میں محنت مزدوری کرتے ہوئے مٹ پلی کے محلہ بھوئی واڑہ میں قیام پذیر تھا چند دنوں سے وہ نشہ کا عادی ہوگیا تھا اور صحت بگڑ رہی تھی وہ صحت کی خرابی پر تاب نہ لاکر تنہائی میں پھانسی لے کر خودکش کربیٹھا۔ محلہ کے قریبی افراد کی شکایت پر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔