گوداوری سے ہر حال میں پانی لایا جائے گا

آرمور /6 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر اعلی تلنگانہ چندرا شیکھر راؤ ہریتا ہرم پروگرام کے تحت حلقہ اسمبلی بالکنڈہ کے مقام موتے پہونچکر یہاں ضلع پریشد ہائی اسکول میں درخت لگائے اور پھر ویلپور منڈل مستقر پہونچکر یہاں پر عوام سے خطاب کیا ۔ اس کے بعد ٹھیک 1.30 بجے دن آرمور حلقہ اسمبلی پہونچے اور یہاں آرمور مستقر پر مارکٹ گراؤنڈ میں بنائے گئے جلسہ گاہ پر پہونچے اور مارکٹ گراؤنڈ میں لگائے جانے والے 3 ہزار درختوں کا افتتاح کرتے ہوئے یہاں پر درخت لگایا پھر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ہریتا ہرم پروگرام کے تحت 40 کروڑ درخت تیار ہیں اور ہر دیہات کو 40 ہزار درخت دئے جائیں گے ۔ انہوں نے عوامی نمائندے وارڈ ممبرس ایم پی ٹی سی ، سرپنچ ، زیڈ پی ٹی سی ، ڈوکرا خواتین اور عہدیداروں سے اپیل کی کہ تمام آگے آتے ہوئے درخت لگانے میں ساتھ دیں ۔ متحدہ آندھراپردیش میں درختوں کو صحیح طور پر نہ لگانے پر آج بارش کا موسم گرما میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ بارش کا انحصار بھی درختوں پر ہے ۔ اس طرح ہم نے انسانی زندگی کو خوشگوار بنانے ، کسانوں کو خوشحال دیکھنے کیلئے ہریتا ہرم پروگرام عمل میں لایا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہم نے آرمور کی عوام کیلئے پینے کے پانی کو پوچم پاڈ سری رام ساگر پراجکٹ سے لانے کیلئے 114 کروڑ روپئے منظور کئے ۔ کسانوں کو زراعت کیلئے گوداوری سے پانی لایا جائے گا ۔ ہماری حکومت عوام کی فلاح و بہبود کی پابند ہے ۔ یہ پروگرام رکن اسمبلی جیون ریڈی کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا ۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر پرکاش جاؤدیکر نے بھی خطاب کیا اور ہریتا ہرم پروگرام کی ستائش کی ۔ اس پروگرام میں ریاستی وزراء پوچارام سرینواس ریڈی ، وزیر جنگلات جوگی رامنا ممبر آف پارلینٹ کے کویتا بی بی پاٹل ضلع پریشد چیرمین ڈی راجو ، ارکان اسمبلی جیون ریڈی ، پرشانت ریڈی ، رویندر ریڈی ، شنڈے کے علاوہ ضلع پریشد ممبر ساندنا میونسپل چیرمین آرمور سواتی سنگھ ببو مختلف مقامات کے عوامی نمائندوں کے علاوہ عوام کے کثیر تعداد موجود تھی ۔ یہاں پر پولیس عہدیداروں کی جانب بہترین بندوبست دیکھا گیا ۔