گوتم گمبھیر کی ناٹ آوٹ سنچری

نئی دہلی 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کپتان گوتم گمبھیر کی شاندار سنچری کی بدولت دہلی نے رانجی ٹرافی کے پہلے میچ میں سوراشٹر کے خلاف 260/6 رنز بنالئے ۔ آج کا کھیل ہونے تک گمبھیر 270 گیندوں میں 123 رنز پر کھیل رہے تھے اور پانچوی وکٹ کی رفاقت میں رجت بھاٹیہ (47) کے ساتھ 88 رنز بنائے گئے ۔ دہلی کے دیگر بیٹسمین بری طرح ناکام رہے ۔ ویریندر سہواگ 9 پر رن آوٹ ہوگئے ۔ انمکت چند 28، ویبھو راول 9 اور ورون سود 14 پر آوٹ ہوئے ۔ کپتان گوتم گمبھیرنے ہی ٹیم کو سنبھالا اور 38 ویں فرسٹ کلاس سنچری بنائی ۔ سوراشٹر کے سودیپ تیاگی نے 45 رنز کے عوض دو وکٹس لئے جبکہ ابھیشیک بھٹ کو 52 رنز کے عوض دو وکٹ ملے ۔ گمبھیر کو 27 رنزکے انفرادی اسکور پر اسٹمپ کا ایک موقع گنوا دیا گیا۔ اس کا انہوں نے پورا فائدہ اٹھایا اور سنچری مکمل کرلی۔ لنچ سیشن کے بعد انہوں نے نصب سنچری بنائی اور آج کا میچ ختم ہونے تک کریز پر ڈٹے رہے ۔