گوبھی منچورین

اجزاء : گوبھی ایک درمیانی سائز انڈے دو عدد کارن فلور 2 کھانے کے چمچ ، پائن اپیل جوس ، آدھار کپ ، چکن کی یخنی ایک کپ ۔ ٹماٹو کچپ آدھا کپ گڑ، ایک چائے کا چمچ ، اجینوموتو ، آدھار چاہئے کا چمچ ۔ تیل حسب ضرورت ہے ۔
ترکیب : ایک پیالے میں انڈے ، نمک اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ پھول گوبھی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے الگ کرلیں۔ ایک فائن پین میں تلنے کیلئے حسب ضرورت تیل ڈال کر اسے 2، 3 منٹ ہلکی آنچ پر گرم کرلیں ۔ اب گوبھی کے پھول باری باری انڈے آمیزے میں بھگوکر فرائنگ پین میں ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک تل لیں ۔ اب ایک دیگچی میں دو کھانے کے چمچ تیل میں ڈال کر گرم کریں ۔ لہسن ادرت کا پیسٹ ڈال کر 2 سے 3 منٹ فرائی کریں ۔ پھر اس میں ٹماٹو کیچپ ، کالی مرچ ، یخمی ، گڑ اور پائن ایپل ڈال لیں ۔ واضح رہے کہ گڑ ڈالنے کے بعد گریوں کا رنگ تبدیل ہوکر سرخی مائل ہوجائے گا ۔ اب اس آمیزے میں ابال آجائے تو ایک چمچ کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں مکس کرکے اس گریوں میں آہستہ آہستہ شامل کرتی جائیں ۔ جب گریوں گاڑھی ہوجائے تو اس میں ہری مرچ حسب ذرائعہ اجینو موتو اور تلی ہوئی گوبھی ڈال دیں ۔ 2 سے 3 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور سادے چاولوں کے ساتھ پیش کریں ۔