پناجی ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): گوا پولیس کی اینٹی کرپشن بیورو نے کانگریس رکن اسمبلی چندراکانت کاولیکر کے مجموعی اثاثہ جات کا حساب کتاب کا نگرانکار ایک چارٹر اکاونٹنٹ سے پوچھ تاچھ کا فیصلہ کیا ہے جن کے پاس غیر محسوب دولت پائی جاتی ہے ۔ اے سی بی نے قبل ازیں رکن اسمبلی کاولیکر کے خلاف ایک کیس درج کیا تھا ۔ جو کہ سابق صدر نشین انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ہیں اور یہ ایجنسی بحیثیت صدر نشین ان کے میعاد کے دوران صنعتی پلاٹس کی غیر قانونی منظوریوں کی بھی تحقیقات کرے گی ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ بوسکوجارج نے بتایا کہ رکن اسمبلی کی جائیداد بشمول جنوبی گوا میں ایک بنگلہ کیرالا میں اراضیات کی خریداری کی مالیت کے بارے میں تفصیلات حاصل کرلی گئی ہے اور چارٹر اکاونٹنٹ سے یہ پوچھ تاچھ کی گئی ہے کہ رکن اسمبلی کی یہ جائیدادیں ان کے جائز ذرائع آمدنی سے کہیں زیادہ تو نہیں ہے جب کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ کاولیکر نے کیرالا کے ایک پلانٹ میں 32.5 کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہے ۔