گوا کے ڈانس بارس کے خلاف بی جے پی رکن اسمبلی کی بھوک ہڑتال

پناجی 23 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گوا بی جے پی کے سینئر قائد مائیکل لوبو آج ایک دن طویل بھوک ہڑتال کررہے ہیں ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کالنگوٹ باگا ساحل پر تمام ڈانس بارس بند کردیئے جائیں ۔لوبو اپنے دیگر کئی حامیوں کے ساتھ باگا جنکشن پر بھوک ہڑتال کا آغاز کررہے ہیںاور انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس علاقہ کے غیر قانونی ڈانس بارس کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے مقامی خواتین غیر محفوظ محسوس کررہی ہے ۔ اس علاقہ کی خواتین اس علاقہ میں غیر قانونی ڈانس بارس کی سرگرمیوں کی وجہ سے عصمت فروشی کے فروغ کا خطرہ محسوس کررہی ہے ۔ گوا سے باہر کے تاجرین اس کاروبار میں ملوث ہے ۔ وہ گوا میں کاروبار بے شک کرسکتے ہیں لیکن وہ قانونی ہونا چاہئے ۔ کالنگوٹ کے رکن اسمبلی نے کہا کہ احتجاجیوں کے ایک گروپ کو جس کی قیادت لوبو کررہے تھے چار غیر قانونی علاقائی ڈانس بارس کو منہدم کردیا تھا ۔ پولیس نے بعدازاں ان کے اور دیگر کے خلاف اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کیا تھا۔چیف منسٹر لکشمی کانت پرسیکر نے بھی آج لوبو سے اس مسئلہ کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔