گوا کے انتخابات میں علاقائی جماعتوں کیساتھ این سی پی کی مفاہمت

پناجی ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی ) نے اج کہا ہے کہ آئندہ سال گوا اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس ، بی جے پی اور عاپ کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے علاقائی جماعتوں سے مفاہمت کی جائے گی ۔ این سی پی کے ریاستی صدر جوزے فلیپ ڈی سوزا نے بتایا کہ ہم نہیںچاہتے کہ تنہا مقابلہ کریں جس کے باعث سیکولر ووٹ تقسیم ہوجائیں گے جب کہ کانگریس نے تنہا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کر کے خود کشی کا راستہ اختیار کیا ہے ۔ ان حالات میں این سی پی کے لیے ہم خیال جماعتوں گوا فارورڈ اور دیگر کے ساتھ مفاہمت کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہے اگر یہ اتحاد مضبوط ہوگیا تو کانگریس بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنا کوئی مشکل کام نہیں ہوگا ۔