گوا : پچھلی نشست کے سوار کیلئے ہیلمٹ کی مخالفت

پنجی۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت گوا نے 2اکٹوبر سے موٹر سائیکل سواروں اور ان کے پیچھے والی نشستوں پر بیٹھنے والوں کیلئے ہیلمٹ پہننے کا جو لزوم رکھا ہے، اس کی مخالفت خود حکمراں جماعت کے ارکان کی جانب سے کی جارہی ہے۔ حکومت گوا موٹر وہیکلس ایکٹ کے سیکشن 129 کا اطلاق نہیں کرسکتی جب تک کہ اس کیلئے خصوصی اعلامیہ جاری نہ کیا جائے جس کا مقصد موٹر سائیکل سواروں اور پچھلی نشست پر سوار افراد کیلئے ہیلمٹ پہننے کا لزوم ہوگا۔ حکمراں جماعت کے لیجسلیچر لاومعاملتدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گوا نے اس سلسلہ میں کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا ہے۔حکومت کو اس نکتہ پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

ضمنی چناؤ کے نتائج بی جے پی کیلئے
’بری خبر‘ : عام آدمی پارٹی
نئی دہلی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج کہا کہ ضمنی چناؤ میں ناکامی بی جے پی کیلئے بری خبر ہے لیکن یہ ابھی اپوزیشن پارٹیوں کیلئے خوشخبری نہیں ہے۔ سلسلہ وار ٹوئٹ میں سینئر پارٹی قائد یوگیندر یادو نے کہا کہ انتخابی ناکامیوں نے نریندر مودی حکومت کے اچھے دنوں کے وعدے پر سوالیہ نشان ڈال دیاہے اور حقیقی اپوزیشن کو قدم جمانے کیلئے جگہ فراہم کردی ہے۔