گوا میں 4نو منتخب رکن اسمبلی نے حلف لیا

پنجی، 28 مئی (یو این آئی) گوا میں چار اسمبلی سیٹوں کے لئے حال ہی میں منعقد ہوئے ضمنی انتخابات میں منتخب رکن اسمبلیوں نے منگل کے یہاں حلف لیا۔اسمبلی کے اسپیکر مائیکل لوبو نے نو منتخب ارکان اسمبلی سبھاش شروڈکر، جوشووا ڈیسوزا، دیانند سوپتے ار اٹانسیو مونسیریٹ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ مسٹر شروڈکر، مسٹر سوپتے اور مسٹر ڈیسوزا بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) سے ہیں جبکہ مسٹر مونسیریٹ کا تعلق کانگریس سے ہے ۔اسمبلی میں اب بی جے پی ارکان کی تعداد 17 ہوگئی ہے جبکہ کانگریس کے 15 ارکان اسمبلی ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی پرمود ساونت، اپوزیشن کے لیڈر چندرا کانت کاولیکر، نائب وزیراعلی منوہر ازگاؤنکر سمیت دیگر موجود تھے ۔