پاناجی۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) نومنتخب کانگریس کے رکن اسمبلی انستاسیو مانوسیریس اور شہر پاناجی کے میئر ادئے مڈکاکیکر اُن تینوں لوگوں میں شامل ہیں جنہیں پولیس نے خلاف فاضل زمینات پر قبضے کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ طور پر ایک عورت کے ساتھ دست درازی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بات ہفتہ کے دن پولیس کے ایک ترجمان نے بتائی۔ پاناجی شہر کی کارپوریشن نے منڈیوی ندی کے ساحل پر واقع مقبوضہ زمینات پر قائم غیرقانونی جوے خانوں کے خلاف تحریک شروع کی تھی۔ ایک جوے خانہ فٹ پاتھ کی زمین پر قبضہ کرکے بنایا گیا تھا۔