پاناجی۔3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کانگریس نے چیف منسٹر منوہر پاریکر جو طبی علاج کے لیے موجودہ طور پر امریکہ میں ہیں، ان کی غیر حاضری کے تناظر میں گووا میں صدر راج نافذ کردینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے گووا ترجمان رماکانت کھلپ نے آج کہا کہ ریاست دستوری بحران سے گزر رہی ہے اور انہیں نے گورنر مریدولا سنہا سے ملاقات کا وقت مانگا ہے تاکہ صدر راج کے لیے پارٹی کے مطالبہ پر زور ڈالا جاسکے۔