پناجی ۔ 25 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ساحلی ریاست میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سابق ریاستی ا لیکشن کمشنر پربھاکر تمبلے نے آج ایک نئی علاقائی جماعت ’’گوا فارورڈ‘‘ کا آغاز کیا ہے ۔ پارٹی صدر مسٹر تمبلے نے بتایا کہ گوا فارورڈ پارٹی کا بنیادی مقصد ارضی وسائل کا تحفظ ، فراہمی روزگار، عوام کی فلاح و بہبود اور بہترین حکمرانی ہے ۔ علاوہازیں ریاست کی ترقی میں اس کی مخصوص شناخت کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا یہ منصوبہ ہے کہ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کردیا جائے کیونکہ عوام ایک سیاسی متبادل کی تلاش میں ہیں جو کہ ہماری پارٹی فراہم کرے گی۔