پاناجی ۔ 25 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) متعدد بیرونی ٹیمیں انٹرنیشنل فٹبال چمپین شپ فار ایکسپو 2014 یونٹی ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی جو یہاں 5 ڈسمبر سے منعقد کیا جائے گا ۔ جان پال II فاؤنڈیشن فار اسپورٹس کے زیراہتمام اس ٹورنمنٹ میں برازیل ، نائجیریا ، گھانا ، مصر ، سری لنکا جیسی ٹیمیں شریک ہوں گی ۔ ٹورنمنٹ کی آرگنائزنگ سکریٹری کے کنوینر فادر الفریڈ واس نے کہا کہ اسے قبل ازیں 8 ٹیم والا کامپٹیشن رکھنے کا منصوبہ تھا ۔ بیرونی ٹیمیں یہاں 4 ڈسمبر کو پہونچیں گی ۔