گوا بی جے پی میں بغاوت، استعفی دینے ڈپٹی چیف منسٹر کی دھمکی

پاناجی /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گوا بی جے پی میں علم بغاوت بلند ہو گیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر فرانسس ڈیسوزا نے چیف منسٹر کے عہدہ کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر انھیں یہ عہدہ نہیں دیا جاتا ہے تو وہ ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدہ سے مستعفی ہو جائیں گے۔ وزیر صحت لکشمی کانت پرسیرکر چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے اصل دعویدار بن کر ابھرے ہیں۔ وہ منوہر پاریکر کے جانشین ہوں گے۔ پاریکر کو مودی نے مرکزی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مودی حکومت قومی قائدین کو نظرانداز کر رہی ہے: کانگریس
شیلانگ /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ قومی قائدین کو نظر انداز کر رہی ہے اور اس ملک کے لئے ان کی خدمات کو فراموش کر رہی ہے، لیکن عوام انھیں فراموش نہیں کریں گے۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری شمال مشرقی ریاستوں نارائن سوامی نے کہا کہ مودی حکومت جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی جیسے قومی قائدین کو نظرانداز کر رہی ہے، لیکن عوام فراموش نہیں کریں گے۔