گوا انڈر 17ورلڈ کپ کی میزبانی میںحصہ داری کا خواہاں

پاناجی۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈر 17ورلڈ کپ 2017کے لئے گوا فٹ بال اسوسی ایشن نے اپنی میزبانی کی طاقتور دعویداری پیش کی ہے ۔ گوا فٹ بال اسوسی ایشن نے فیفاورلڈ کپ کے مقابلوں کے لئے اپنی میزبانی کیلئے تمام تر تفصیلات جس میں قانونی سیکیورٹی اور مالیتی شعبہ بھی شامل ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی ہیں جیسا کہ ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے 31جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ اس سے قبل میزبان کو اپنی تفصیلات فراہم کرنی ہے ۔ گوا فٹ بال اسوسی ایشن کے صدر سرینواس ڈیمپو نے یہاں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوا کے پاس عالمی معیار کا انفراسٹرکچر موجود ہیں جس میں فتوردا کا میدان شامل ہیں جہاں بہترین سہولیات موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم فٹ بال کی میزبانی کیلئے ایک بہترین مقام کے طور پر اُبھر سکتے ہیں جس میں ممبئی ‘ بنگلور ‘ گوہاٹی ‘ دلی ‘ کیرالا ‘ چینائی اور کولکتہ بھی شامل ہیں ۔