گوا اسمبلی میں بی جے پی کو قطعی اکثریت حاصل

پاناجی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چار نئے ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے بعد گوا اسمبلی کے ارکان کی تعداد منگل کے دن 40 ارکان تک پہنچ گئی۔ نئے ڈھانچے میں بی جے پی 17 ارکان اسمبلی کے ساتھ واحد اکثریت والی پارٹی بن کر نمایاں ہوئی ہے۔ اس سے قبل گوا اسمبلی میں بی جے پی کے ارکان کی تعداد 13 اور کانگریس کے ارکان کی تعداد 17 تھی۔ گوا اسمبلی کے اسپیکر نے بی جے پی کے 3 ارکان اور کانگریس کے ایک رکن کو حلف دلوایا۔ یہ چاروں ارکان ضمنی انتخابات میں منتخب ہوئے تھے جس کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا گیا۔ گوا اسمبلی میں بی جے پی کی اتحادی جماعت گوا فارورڈ پارٹی کے ارکان کی تعداد 3 ہے اور مہاراشٹراوادگو منتک پارٹی کا ایک رکن اسمبلی ہے اوراین سی پی کا بھی ایک رکن ہے۔