گوالیار 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے شہر سے 11 کیلو میٹر کے فاصلہ تک اپنے روڈ شوز منعقد کئے اور پارٹی کے امیدوار برائے گوالیار لوک سبھا حلقہ اشوک سنگھ کی تائید میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ نائب صدر کانگریس راج ماتا وجئے راجے سندھیا ایرپورٹ 5 بجے شام پہونچے وہاں سے سیدھے بذریعہ کار ماتا مندر چوراہا روانہ ہوگئے۔ راہول گاندھی نے اپنے روڈ شو کا آغاز ماتا مندر چوراہے سے ایک سیاہ کار میں کیا۔ اُن کے ساتھ اشوک سنگھ بھی تھے۔ اشوک سنگھ مدھیہ پردیش کے صدر بی جے پی نریندر سنگھ ٹومر سے مقابلہ کررہے ہیں جو 2009 ء کے لوک سبھا انتخابات میں بھی پڑوسی انتخابی حلقہ مورینا سے مقابلہ کرچکے ہیں۔ مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا توقع ہے کہ روڈ شو کے دوران راہول گاندھی کے ساتھ رہیں گے لیکن وہ اپنی مصروف انتخابی مہم کی وجہ سے جو وہ انتخابی حلقہ گونا میں چلارہے ہیں، ایسا نہیں کرسکے۔ روڈ شو کے اختتام پر نائب صدر کانگریس نے بعض پارٹی کارکنوں سے مصافحہ کیا اور دیگر کو مبارکباد پیش کی۔