حیدرآباد /26 مئی ( سیاست نیوز ) گنے کی مشین کی زد میں آکر ایک لڑکی فوت ہوگئی ۔ نارائن گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ رینوکا جو شیرگیٹ کنگ کوٹھی علاقہ کے ساکن سائیلو کی بیٹی تھی 12 مئی کے دن یہ لڑکی اپنے والد کی گنے کی بنڈی کے پاس گئی تھی ۔ مشین میں حادثاتی طور پر لڑکی کی چنری پھنس جانے سے وہ شدید متاثر ہوگئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات رینوکا فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔