گنیش وسرجن کے موقع پر ایک نوجوان ہلاک

گلبرگہ:23ستمبر:( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دو دن قبل رات کو گنیش وسرجن کے موقع پر ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق کل صبح کی اولین ساعتوں میں گنیش وسرجن کے موقع پر ملیکارجن امبیگوڑا نامی ایک نوجوان جگت تالاب میں غرق ہو گیا جس کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔کہا جارہا ہے کہ کل گنیش وسرجن کے موقع پر بیس تا پچیس سال کی عمر کے دس بیس نوجوانوں کا ایک گروپ جگت تالاب میں گنیش کی مورتیاں کے وسرجن کے لیے آیا ہوا تھا رات کے آخری پہر ہونے والے اس وسرجن کے موقع پر جب کہ جگت تالاب میں کافی بھیڑ تھی یہ گروپ ایک کرین کے ذریعے ایک بھاری بھر کم وزنی گنیش کی مورتی اٹھا کر جگت تالاب میں گیا تاہم قد آدم مورتی کے پانی میں مکمل طور پر غرق نہ ہونے کے باعث یہ گروپ تالاب میں مزید گہرائی تک گیا۔مورتی کے وزن کی بنا پر انمیں سے ایک نوجوان جو اس کا وزن سہار نہ پایا تالاب میں غرق ہوگیا۔تاہم غوظہ خوروں نے اس شخص کو بچانے کی پوری کوشش کی مگر اس کا کہیں پتہ نہ چل سکا ۔تلاش بسیار کے بعد لاش آج صبح جگت تالاب سے نکالی گئی۔