گنیش وسرجن کے موقع پرگروہی تصادم ایک نوجوان ہلاک

رائچور : 23ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر میںکل رت  ایک 26 سالہ نوجوان کا اس وقت قتل کر دیا گیا جب دو علحدہ گروپ گنیش کی مورتی کے وسرجن کے لیے ایک ہی وقت پر اصرار کرنے لگے اور تکرار اس قدر بڑھ گئی کہ ایک نوجوان پر مخالف گروپ نے تیز دھار ہتھیاروں سے بے شمار وار کیے جس کے نتیجے میں وہ مقام واقعہ پر ہی دم توڑ دیا۔پولس نے کہا کہ مقتول مارپا موقع پر ہلاک کر دیا گیا جبکہ دیگر چار افراد کو چاقوئوں کے تیز زخم آئے ہیں جو کافی گہرے ہیں اور انھیں دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے۔یہ واقعہ رائچور مارکٹ یارڈ علاقہ میں پیش آیا جس کے بعد چاقو زنی کی متعدد وارداتیں رونما ہوئیں اور اشرار نے ایک دوسرے پر پتھرائو بھی کیا۔مریپا کے متعلق ملی ایک اور اطلاع میں کہا گیا کہ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں باوجود علاج کے وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔اسپتال کے ذرائع نے بتایاہے کہ دیگر چار زخمیوںکو اسپتال میں شریک کروایا گیا ہے جہاں اسن کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔