حیدرآباد۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) باچوپلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں گنیش مورتی کے وسرجن کے دوران ایک کم عمر لڑکا ٹریکٹر کے نیچے آکر فوت ہوگیا۔ آج صبح باچوپلی راجیوگاندھی نگر میں گنیش مورتی کو وسرجن کیلئے لے جایا جارہا تھا جہاں پر جلوس میں شامل ایک کم عمر لڑکا مہیش ٹریکٹر کے نیچے آگیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا۔