گنیش مورتی وسرجن کے دوران لاری الٹ گئی

حیدرآباد ۔ /26 ستمبر (سیاست نیوز) گنیش مورتی وسرجن کے دوران ٹینک بینڈ پر آج ایک حادثہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بنجارہ ہلز فلم نگر سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے مورتی وسرجن کیلئے ٹینک بینڈ پہونچے تھے جہاں پر لاری اچانک الٹ گئی ۔ اس حادثہ میں 9 افراد زخمی ہوگئے اور دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔