گنیش مورتی لیجانے والی آٹو ٹرالی اُلٹ گئی‘5زخمی

حیدرآباد ۔ 8 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ معظم جاہی مارکٹ پر گنیش وسرجن جلوس کے دوران پیش آئے ایک حادثہ میں آٹو ٹرالی الٹ جانے سے 5 افراد بشمول کمسن لڑکا زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح وسرجن کیلئے گنیش کی مورتی کو آٹو ٹرالی میں حسین ساگر جھیل لے جایا جارہا تھا کہ معظم جاہی مارکٹ کے قریب ٹرالی اچانک الٹ گئی اور اس میں موجود تمام افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہیکہ اس حادثہ میں گنیش مورتی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ رائیڈو چنا، پرساد، ساوتری، گنیش اور ناگیش (آٹو ڈرائیور) زخمی ہوگئے۔ ڈیوٹی پر متعین ٹریفک پولیس عملہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری 108 ایمبولنس میں دواخانے عثمانیہ منتقل کیا جہاں پر وہ زیرعلاج ہے۔