مکتھل۔/19ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ پولیس مکتھل کی اطلاعات کے مطابق مستقر مکتھل کے تمام گنیش منڈپوں کے کنوینرس کا آج پولیس اسٹیشن میں ایک اجلاس طلب کیا گیا جس میں اسپیکر وغیرہ کے استعمال اور دیگر ضروری اُمور کے سلسلہ میں ہدایات جاری کی گئیں اور گنیش اتسو تہوار کے کامیاب و پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ پولیس سے رابطہ رکھنے اور پولیس کی جانب سے بنائے گئے ضابطہ پر عمل آوری کیلئے زور دیا گیا۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر پولیس مکتھل وینکٹیشورریڈی کے علاوہ سب انسپکٹر پولیس مکتھل ، گنیش اتسو سمیتی کے ذمہ داران اور منڈپوں کے انچارج موجود تھے۔