سرپور ٹاؤن۔/26 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر پولیس پی راما راؤ نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گنیش اتسو منڈل اور کمیٹی کو چاہیئے کہ 30 اگسٹ کے اندرون ڈی ایس پی آفس سے پولیس کی اجازت حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ خانگی جگہ رہنے پر جگہ کے مالک سے اجازت اور مقامی گرام پنچایت، برقی عہدیداروں سے 27 اگسٹ سے اجازت حاصل کرنے کیلئے درخواست داخل کرنے کی متعلقہ گنیش اتسو منڈلی کمیٹیوں کو مشورہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی اقدامات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ایس آئی پی راما راؤ نے انتباہ دیا۔
کوہیر میں ممنوعہ گٹکھا لے جانے والی کار ضبط، دو افراد گرفتار
کوہیر۔/26 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر سب انسپکٹر پولیس مسٹر رامو کی اطلاع کے مطابق کوہیر مستقر میں واقع قدیم بس اسٹانڈ کے قریب ایک کوالیس کار میں تقریباً ایک لاکھ روپئے مالیتی ممنوعہ گٹکھا لے جانے والی کار کو ضبط کرلیا گیا ہے اور سراج اور فتح کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ریاست کرناٹک سے معین آباد لے جایا جارہا تھا ۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔