سرپور ٹاون /27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکل انسپکٹر پولیس کے ونود کمار نے آج مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 29 اگست سے گنیش اتسو کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس لئے سرپور ٹاون منڈل کوٹالہ منڈل اور بجور منڈل کے حدود میں موجود تمام گنیش منڈلی کمیٹی اراکین کو چاہئے کہ گنیش کے آغاز سے لیکر گنیش نمرجن تک پرامن فضاء کو بنائے رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ گنیش منڈلی کمیٹی کو چاہئے کہ وہ اپنے ارکان کمیٹی کے ذریعہ والینٹرس کا تقرر عمل میں لاتے ہوئے ٹریفک نظام کو بحال رکھیں ۔ تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ دوسرے طبقہ کے لوگوں کو کسی قسم کی کوئی دشواریاں پیش نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ فضاء کو بنائے رکھیں اور خاص طور پر گنیش نمرجن کے موقع پر دوسرے مذہب کا بھی احترام کرنا ضروری ہے اور قانون کے دائرے میں گنیش نمرجن کو انجام دینے کی اپیل کی اور اگر گنیش نمرجن کے دوران کوئی بھی اور قانونی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔اس کے علاوہ 4 اور 5 اگست کے روز منعقد ہونے والے حضرت سید طالب علی شاہ بابا کے عرس کے موقع پرامن فضاء کو قائم رکھیں اور پرامن فضاء کو بگاڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا اور عرس کمیٹی اور گنیش کمیٹی کو چاہئے کہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوتے ہوئے پروگرام سے متعلق ا جازت حاصل کریں اور بغیر اجازت پروگرام کو منعقد کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر آف پولیس جی راکیش بھی موجود تھے ۔
٭٭٭