گنگولی 7 اپریل کو اپنا جواب داخل کریں گے

نئی دہلی ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سے مفادات کے ٹکراؤ کے الزام پر جواب طلب کیا ہے۔گنگولی بنگال کرکٹ فیڈریشن کے صدر ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل ٹیم دلی کیپٹلس کے مشیر بھی ہیں۔ بی سی سی آئی کے لوک پال اور بورڈ کے عہدیدار جسٹس ڈی کے جین نے گنگولی سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی۔ کرکٹ انفو کے مطابق سمجھا جاتا ہے کہ گنگولی نے جسٹس جین کو مطلع کیا ہے کہ وہ 7 اپریل تک اپنا جواب دیں گے۔کولکتہ کے تین شہریوں نے جسٹس جین کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ 12 اپریل کو ایڈن گارڈن میدان میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف میچ میں گنگولی کس طرح دہلی کیپٹلس ٹیم کا حصہ بنے رہ سکتے ہیں جبکہ وہ بنگال کرکٹ فیڈریشن کے صدر ہیں۔گنگولی دہلی کیپٹلس ٹیم کے مشیر ہیں اور اب تک دہلی کے آئی پی ایل میچوں میں وہ دہلی کے ڈگ آوٹ میں بیٹھے ہیں۔ یہ بات دلچسپ ہے کہ گنگولی نے دہلی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہونے سے قبل بی سی سی آئی کی تکنیکی کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا تاکہ مفادات کا ٹکراؤ نہ ہو