کولکاتا ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹ آرم اسپنر پرگیان اوجھا سے سورو گنگولی رجوع ہوئے کہ آنے والے ڈومیسٹک سیزن میں بنگال کیلئے کھیلیں، جو ایسی پُرکشش پیشکش رہی کہ ٹیم انڈیا سے فی الحال خارج کھلاڑی نے حیدرآباد سے جذباتی منتقلی کا فیصلہ کرلیا۔ اوجھا نے حیدرآباد سے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’سورو نے مجھ سے بات کی اور کہا کہ وہ انھیں بنگال ٹیم میں دیکھنے کے مشتاق ہیں۔ یہ میرے لئے اس قدر پُرجوش بات ہوئی کہ میں انکار نہیں کرسکا۔ اصل مقصد ہے کہ ایلیٹ ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے واپسی کی سعی کی جائے‘‘۔