گنگولی نے لانگر کو ماضی یاد دلادیا

ممبئی۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے سابق کپتان سوروگنگولی نے آسٹریلیائی کوچ جسٹن لانگر کو ماضی یاد دلادی۔ ہندوستان سے اڈیلیڈ ٹسٹ کے دوران آسٹریلیائی ٹیم نے اچھے بچے بن کر کھیلنے کا اپنا وعدہ پورا کیا،اس دوران ہندوستانی ٹیم اور خاص طور پر کوہلی نے ناچ گاناجاری رکھا اور میزبان کھلاڑیوں کو اکساتے رہے،اس پر لانگر نے کہا کہ ہماری توجہ صرف کھیل پر ہے۔ اگر ہم نے کوہلی جیسے انداز میں خوشیاں منائی ہوتیں تو پوری دنیا پیچھے پڑجاتی۔ اس پر گنگولی نے کہاکہ لانگر کو وہ وقت یاد کرنا چاہیے جب وہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی فقرے بازی سے مہمان ٹیموں کا جینا دوبھر کردیتے تھے۔