گنگولا کملاکر کے خلاف بی جے پی امیدوار کی شکایت

کریم نگر /22 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کریم نگر حلقہ اسمبلی امیدوار گنگولا کملاکر پر بی جے پی امیدوار بی سنجے کمار نے کریم نگر ریٹرننگ آفیسر کو تحریری شکایت داخل کی ہے ۔ کملاکر چناؤ نامزدگی کے داخل کردہ حلف نامہ میں غلط اطلاعات دی ہیں ۔ فوری چناؤ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی کی جائے ۔ خواہش کی جیوتی نگر کے علاقہ میں سروے نمبر 1285، 1286 ، 1287، 1288 میں پلاٹ نمبر 81 میں 167.40 مربع گز زمین گنگولا کملاکر کے نام حلف نامہ م یں درج نہیں ہے ۔ اسی طرح کونہ یا سواڑہ 1224 ، 1225 سروے نمبر میں پلاٹ نمبر 6-7-8 میں موجود 952.35 مربع گز زمین یونوگوٹی توپن راؤ ، اودے لاسمپت راؤ کے نام ہے تو اپنے نام گنگولا کملاکر نے حلف نامہ میں دکھلایا ہے ۔ الزام لگایا ۔ مکان نمبر 2-10-1409/1 جو کہ ان کے نام ہے گھر کے برقی بل کا بقایا ادا نہیں کیا ہے ۔ شکایت کی ۔ چنانچہ حلف نامہ میں غلط اندراج معلومات کے خلاف چناؤ کمیشن کے قاعدے کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ۔