گنگا سایوا صدر، وینکٹماں نائب صدر گمبھی راؤ پیٹ منتخب

گمبھی راؤ پیٹ ۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سایوا ا صدر نشین، جی وینکٹماں نائب صدر نشین منڈل پریشد منتخب کی گئیں جبکہ کوآپشن رکن کی حیثیت سے محمد محبوب علی نے کامیابی حاصل کی۔ منڈل پریشد آفس میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران الیکشن آفیسر کے سرینواس راؤ نے سب سے پہلے نومنتخب ایم پی ٹی سی ارکان کو علحدہ علحدہ طور پر حلف دلوایا جبکہ دوسری نشست میں کوآپشن رکن منڈل پریشد کے انتخاب کا اعلان کیا گیا جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی گمبھی راؤ پیٹ کے سرگرم مسلم نوجوان کے نام کے اعلان پر ٹی آر ایس کے تمام دس ایم پی ٹی سی ارکان نے ان کی تائید کی جس کی بنیاد پر محمد محبوب علی کو کوآپشن رکن قرار دیا گیا۔ اس طرح صدر نشین کیلئے جوکہ یہ نشست سی سی خاتون کیلئے محفوظ تھی سمدرا سنگاپور سے کامیابی حاصل کرنے والی گنگا سایوا اور شری گدا سے کامیابی حاصل کرنے والی جی وینکٹماں کو نائب صدرنشین کے طور پر 13کے منجملہ 10ایم پی ٹی سی ارکان نے ہاتھ اٹھاکر تائید کا اعلان کیا۔ اس طرح صدر اور نائب صدر کے طور پر منڈل پریشد پر ٹی آر ایس کا قبضہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ تین ایم پی ٹی سی ارکان کے منجملہ دس ایم پی ٹی سی پر ٹی آر ایس نے کامیابی حاصل کی تھی۔