حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): ہندوستان کی سب سے بڑی e کامرس کمپنی فلپ کارٹ نے جمعہ کو اس کے سب سے بڑے فل فلمنٹ سنٹر کا یہاں افتتاح عمل میں لایا اور ملک گیر گودام نیٹ ورک میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ تلنگانہ کے وزیر فینانس ای راجندر نے بنی بنسل ، کو فاونڈر و سی او او ، فلپ کارٹ کی موجودگی میں گنڈلہ پوچم پلی میں فلپ کارٹ کے سب سے بڑے فل فلمنٹ سنٹر کا افتتاح انجام دیا ۔ 2.2 لاکھ مربع فیٹ پر پھیلے اس سنٹر میں 5.89 لاکھ کیوبک فیٹ ذخیرہ کی گنجائش ہے جو ملک میں فلپ کارٹ کا 17 واں گودام ہے ۔ خود کار جدید آلات سے لیس فل فلمنٹ سنٹر توقع ہے ہر دن 1.2 لاکھ ایٹمس کو شپ آؤٹ کرے گا ۔ بنسل نے کہا اس گودام کو فروخت کنندوں کے لیے e کامرس خدمات تک آسانی سے رسائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ 50 ملین پروڈکٹس کے ساتھ فلپ کارٹ 45 ملین رجسٹرڈ یوزرس رکھتا ہے جو زائد از 10 ملین یومیہ شپ منٹس پر لاگ کرتے ہیں ۔۔